پشاور اور گردونواح: پولیس مقابلوں میں لعل شیر اور اس کے ساتھی ہلاک

news-banner

پاکستان - 04 دسمبر 2025

پشاور، نوشہرہ، چارسدہ اور گرد و نواح میں دہشت اور جرائم کے حوالے سے بدنام لعل شیر اور اس کے قریبی ساتھی پولیس کے مختلف مقابلوں میں ہلاک ہو گئے۔

 

پولیس کے مطابق یہ گروہ قتل، اقدامِ قتل، بھتہ خوری، زمینوں پر قبضہ اور پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھا۔

 

پشاور پولیس کی خصوصی ٹیم نے پورن شانگلہ اور شاہ پور پشاور میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران اشتہاری ملزمان لعل شیر اور جان شیر کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کیا۔ 

 

دونوں طویل عرصے سے مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔

 

دوسری کارروائی میں رمضان شیر کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، جہاں موجود ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں رمضان شیر ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔