لاچی بازار، کوہاٹ: فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک، 2 زخمی

news-banner

پاکستان - 04 دسمبر 2025

کوہاٹ کی تحصیل لاچی بازار میں دو مخالف گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 شدید زخمی ہوئے۔

 

حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں اور لاشوں کو ڈی اے ہسپتال کوہاٹ منتقل کیا۔

 

ریسکیو حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں حسن، ظاہر، غفور اور مامور شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

 

پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے، علاقے میں کشیدگی کے باعث بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور فائرنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔