درخشاں پولیس کا مبینہ مقابلہ، 2 ملزمان گرفتار

news-banner

پاکستان - 04 دسمبر 2025

درخشاں پولیس نے عبداستار ایدھی روڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

 

پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس کے جواب میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ابراہم اور عابد نامی دو افراد کو گرفتار کیا۔

 

گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، دو لاکھ روپے نقد اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔