دنانیر مبین کا بنکاک ٹرپ؛ انسٹاگرام پر دلکش تصاویر سے مداحوں کا دل جیت لیا

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 04 دسمبر 2025

مشہور سوشل میڈیا اسٹار اور اداکارہ دنانیر مبین نے اپنے حالیہ بنکاک ٹرپ کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کر کے ایک بار پھر مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔

 

اداکارہ کی تصاویر میں ان کا بااعتماد انداز، پرسکون مسکراہٹ اور نیچرل لک نمایاں ہے۔

 

 ان کے سادہ مگر خوبصورت میک اپ، نرم لہردار بال اور چہرے کی قدرتی چمک نے فالوورز کو بہت متاثر کیا۔

 

فینز نے ان کے انداز، شخصیت اور خوبصورتی کو سراہتے ہوئے محبت بھری ریئیکشنز اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

 

 دنانیر نے ایک اور کیراؤسل پوسٹ میں لکھا، "یہ گلاس وائب ہے"، جس پر صارفین نے تبصرہ کیا کہ ان پر یہ چشمے بہت دلکش لگ رہے ہیں۔

 

دنانیر مبین نے اپنی اداکاری، منفرد انداز اور وائرل ویڈیوز کے ذریعے کم وقت میں شہرت حاصل کی، اور نوجوانوں میں مقبولیت کے باعث وہ ملک کی نمایاں سوشل میڈیا اسٹارز میں شامل ہو گئی ہیں۔