شوبز کی نامور اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 04 دسمبر 2025

پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی سینئر اداکارہ بینا مسرور 67 برس کی عمر میں وفات پا گئیں۔

 

 اس خبر کی تصدیق ان کے بیٹے پارس مسرور نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کی۔

 

بینا مسرور پاکستان ٹیلی ویژن کی ان نامور فنکاراؤں میں شامل تھیں جنہوں نے بنجارا، بیٹیاں، تڑپ، عشق نہیں آسان، آنگن، اگر اور جانِ جہاں جیسے مقبول ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے مداحوں پر گہرا اثر چھوڑا۔ 

 

وہ نہ صرف ایک باصلاحیت اداکارہ تھیں بلکہ فن اور تدریس کے شعبے میں بھی سرگرم رہی ہیں۔

 

مرحومہ، ڈاکٹر بیدل مسرور کی زوجہ تھیں اور سندھ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہونے کی وجہ سے علمی حلقوں میں بھی معروف تھیں۔

 

 پارس مسرور نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی والدہ کے لیے دعا کریں اور مغفرت طلب کریں۔