تازہ ترین - 11 مارچ 2026
مچل اسٹارک نے وسیم اکرم کا تاریخی ریکارڈ توڑ دیا
کھیل - 04 دسمبر 2025
آسٹریلوی لیفٹ آرم فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے پاکستانی لیجنڈ وسیم اکرم کا برسوں پرانا ریکارڈ آخرکار پچھاڑ دیا۔
’سوئنگ کے سلطان‘ وسیم اکرم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 104 میچز کھیل کر 414 وکٹیں حاصل کی تھیں، جو طویل عرصے تک لیفٹ آرم فاسٹ بولر کے طور پر سب سے زیادہ وکٹوں کا عالمی ریکارڈ رہا۔
مچل اسٹارک نے گابا میں جاری دوسرے ایشیز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ہیری بروک کو آؤٹ کرکے اپنی 415 وکٹیں مکمل کیں، یوں وہ اس کیٹیگری میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ یہ اس میچ میں ان کی تیسری کامیابی تھی۔
2011 میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے اسٹارک اس سنگ میل سے پہلے 101 ٹیسٹ میچز میں 412 وکٹیں لے چکے تھے۔
لیفٹ آرم فاسٹ بولرز کی ٹیسٹ وکٹوں کی فہرست میں اب سری لنکا کے چمندا واس 355 وکٹوں کے ساتھ تیسرے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ 317 کے ساتھ چوتھے، اور آسٹریلیا کے مچل جونسن 313 کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسٹارک کے علاوہ اس فہرست کے باقی تمام بولرز انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں۔
دیکھیں

