امریکی فضائیہ کا تھنڈر برڈز F-16 لڑاکا طیارہ کیلیفورنیا میں گر کر تباہ

news-banner

دنیا - 04 دسمبر 2025

امریکی فضائیہ کے ایلیٹ تھنڈر برڈز ڈیمونسٹریشن اسکواڈرن کا ایک F-16 لڑاکا طیارہ جنوبی کیلیفورنیا کے صحرا میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ 

 

خوش قسمتی سے پائلٹ نے وقت پر ایجیکٹ کرکے اپنی جان بچالی۔

 

حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔ امریکی ایئر فورس نے واقعے کی باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


ایئر فورس کے مطابق پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں اور اسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

 

 F-16C فائٹنگ فیلکن تقریباً صبح 10:45 پر ایک ٹریننگ مشن کے دوران کریش ہوا۔

 

یاد رہے کہ اسی علاقے میں 2022 میں بھی نیوی کا F/A-18E سپر ہارنیٹ گر کر تباہ ہوا تھا، جس میں پائلٹ ہلاک ہوگیا تھا۔