تازہ ترین - 02 مارچ 2026
پاک افغان سرحد انسانی ہمدردی کے لیے محدود وقت کے لیے کھولی جائے گی
دنیا - 04 دسمبر 2025
حکومتِ پاکستان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی ایجنسیوں (WFP، UNICEF، UNFPA) کی درخواستوں کے تحت انسانی ہمدردی کے لیے پاک افغان سرحد مشروط اور محدود وقت کے لیے کھولی جائے گی تاکہ کنٹینرز افغانستان تک پہنچائے جا سکیں۔
تاہم واضح کیا گیا ہے کہ یہ اجازت عام تجارت یا ہجرت کے لیے نہیں ہے اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بحال نہیں کی گئی۔
یہ سہولت تین مراحل میں عمل میں آئے گی: پہلے اشیائے خور و نوش، پھر ادویات اور طبی سامان، اور آخر میں صحت اور تعلیم سے متعلق دیگر ضروری اشیا بھیجی جائیں گی۔
یہ اجازت صرف اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے مخصوص سامان کے لیے ہوگی اور نجی یا تجارتی ٹرانزٹ شامل نہیں۔ پاکستان کی طرف سے دوطرفہ تجارت اور معمول کی سرحدی نقل و حمل پر پابندیاں برقرار رہیں گی۔
دیکھیں

