تازہ ترین - 11 مارچ 2026
وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری ایوان صدر بھجوا دی
پاکستان - 04 دسمبر 2025
وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور ساتھ ہی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظور کرتے ہوئے ایوانِ صدر کو بھجوا دی ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر آئندہ پانچ سال کے لیے دونوں عہدوں پر خدمات سرانجام دیں گے۔
اس تقرری کے ساتھ وہ پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز بن جائیں گے۔
مزید برآں، چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں بھی دو سال کی توسیع کی منظوری دی گئی ہے، جو ان کی موجودہ پانچ سالہ مدتِ خدمت مارچ 2026 میں مکمل ہونے کے بعد نافذ ہوگی۔
دیکھیں

