تازہ ترین - 11 مارچ 2026
ایوانِ صدر میں غیر رسمی گفتگو: فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ سب ٹھیک ہے، پاکستان اب اونچی اڑان بھرے گا
پاکستان - 04 دسمبر 2025
ایوانِ صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ "سب ٹھیک ہے، سب کچھ آپ کے سامنے ہے"۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالات بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں اور پاکستان اب ایک نئی اور بلند تر سمت میں ترقی کرے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظور کرکے ایوانِ صدر بھجوا دی ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر آئندہ پانچ سال کے لیے چیف آف ڈیفنس فورسز کی ذمہ داری بھی سنبھالیں گے، اور یہ عہدہ سنبھالنے والے پاکستان کے پہلے افسر ہوں گے۔
اس کے ساتھ ہی، چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں دو سال کی توسیع کی بھی منظوری دی گئی ہے، جو ان کی موجودہ پانچ سالہ مدت کے مارچ 2026 میں اختتام کے بعد مؤثر ہوگی۔
دیکھیں

