تازہ ترین - 11 مارچ 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر
پاکستان - 05 دسمبر 2025
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کر دیے، جس کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر باضابطہ طور پر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز جبکہ بیک وقت چیف آف آرمی اسٹاف بھی مقرر ہو گئے۔ دونوں عہدوں کی مدتِ تقرری پانچ سال ہوگی۔
صدر نے چیف آف ایئر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں دو سال توسیع کی منظوری بھی دے دی، جو ان کی موجودہ مدت مکمل ہونے کے بعد 19 مارچ 2026 سے مؤثر ہوگی۔
ایوان صدر میں غیر رسمی گفتگو کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ حالات بہتر ہو رہے ہیں اور پاکستان اب مزید مضبوط سمت کی جانب بڑھے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری کی سمری قبل ازیں ایوان صدر بھجوائی تھی۔
توسیع ملنے کے بعد ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو 2028 تک اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔
دیکھیں

