تازہ ترین - 11 مارچ 2026
سی ڈی ایف کے نئے عہدے کی تیاریوں سے تعیناتی میں تاخیر ہوئی: طلال چوہدری
پاکستان - 05 دسمبر 2025
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز (CDF) چونکہ ایک نیا عہدہ ہے، اس کے لیے ضروری تیاریوں کے باعث فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی میں تاخیر ہوئی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے تعلقات ذاتی نہیں بلکہ اصولوں پر مبنی ہیں، جبکہ ماضی میں عمران خان کے دور میں سول ملٹری تعلقات شخصیات کے گرد گھومتے تھے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی مدتوں سے یہ خواہش رکھتی ہے کہ حکومت اور فوج کے تعلقات خراب ہوں، مگر ان کی یہ امید کبھی پوری نہیں ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ پسِ پردہ ڈیل کے ذریعے راستہ بنانے کی کوشش کرتی رہی، لیکن اس بار نہ ڈیل بنی ہے اور نہ بن سکے گی۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر صدر آصف علی زرداری، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے چکے ہیں۔
دیکھیں

