وزیراعظم کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر مبارکباد

news-banner

پاکستان - 05 دسمبر 2025

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کا پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

 وزیراعظم نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کا نیا عہدہ جدید جنگی تقاضوں کے مطابق ہے، اور اس سے قومی دفاع مزید مضبوط ہوگا۔

 

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے دشمن کو عبرتناک شکست دی اور معرکۂ حق کی شاندار کامیابی نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر بلند کیا۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف ایئر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو بھی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع پر مبارکباد دی۔

 

 انہوں نے کہا کہ ائیر چیف کی قیادت میں پاک فضائیہ نے شاندار پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے جنگی طیارے تباہ کیے اور اپنی برتری منوائی۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے دفاع، ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام ادارے مل کر کام کریں گے اور ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا جائے گا۔