تازہ ترین - 11 مارچ 2026
اڈیالہ جیل کے گرد نواحی علاقہ ریڈ زون قرار، سکیورٹی مزید سخت
پاکستان - 05 دسمبر 2025
اڈیالہ جیل کی سکیورٹی بڑھانے کے لیے اس کے اردگرد پورے نواحی علاقے کو فوری طور پر ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے، جبکہ حدود کا حتمی تعین آج (جمعہ) کیا جائے گا۔
ریڈ زون کے اندر اور داخلی راستوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تربیت یافتہ اہلکار بڑی تعداد میں تعینات کیے جائیں گے۔
قابل اعتماد ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں سات ہزار پانچ سو سے زائد قیدی موجود ہیں، اور تحریک انصاف کے بانی ہی واحد قیدی نہیں جن کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
انتظامیہ مختلف قیدیوں کی حساس نوعیت کے پیش نظر غیر معمولی حفاظتی اقدامات اختیار کر رہی ہے۔
دیکھیں

