اسلام آباد عدالت نے مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دے دیا، وارنٹ گرفتاری جاری

news-banner

پاکستان - 05 دسمبر 2025

اسلام آباد کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

 

 جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ کے تحریری حکم کے مطابق، مرزا شہزاد اکبر متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

 

مرزا شہزاد اکبر کے خلاف متنازعہ ٹویٹر بیانات پر مقدمہ درج ہے، جس کا چالان بھی عدالت میں جمع کروایا جا چکا ہے۔ یہ مقدمہ این سی سی آئی اے نے جولائی 2025 میں درج کیا تھا۔