ترکیہ میں عدالت کا ملازم ایک ارب روپے کا سونا اور قیمتی سامان چرا کر اہلِ خانہ سمیت برطانیہ فرار

news-banner

دنیا - 05 دسمبر 2025

ترکیہ میں ایک عدالت کے ملازم نے لاکر سے تقریباً ایک ارب روپے مالیت کا سونا اور دیگر قیمتی اشیا چوری کرکے برطانیہ فرار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔


مقامی میڈیا کے مطابق ملازم نے عدالت کے لاکر سے ضبط شدہ سونے کی اینٹیں، بسکٹ، زیورات اور سونے کے سکے نکال کر بھگا دیا۔

 

 سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ واردات 13 نومبر کی صبح 7 بج کر 40 منٹ پر ریکارڈ ہوئی۔


ملزم 19 نومبر کی صبح اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ برطانیہ روانہ ہوگیا۔ پولیس نے مقدمے میں نامزد ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔