تازہ ترین - 11 مارچ 2026
کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے؛ پانچ زخمیوں سمیت آٹھ ملزمان گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد
پاکستان - 05 دسمبر 2025
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران پانچ زخمیوں سمیت آٹھ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات، چھینا ہوا سامان اور موٹر سائیکلیں برآمد کر لی ہیں۔
گلشن معمار پولیس نے نادرن بائی پاس کے قریب مقابلے کے بعد ایک زخمی ملزم کو حراست میں لیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔
گرفتار ملزم سے اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی۔
سرجانی ٹاؤن میں شاہ بیگ گوٹھ کے علاقے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو زخمیوں سمیت تین افراد کو پکڑا گیا، جن کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ اشیا اور موٹر سائیکل ملی۔
پاک کالونی میں منشیات فروشوں سے مقابلے کے دوران دو زخمیوں سمیت چار ملزمان گرفتار ہوئے۔
پولیس نے ان سے اسلحہ، نقد رقم، موبائل فونز اور منشیات برآمد کر لی۔
پولیس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
دیکھیں

