تازہ ترین - 11 مارچ 2026
بشریٰ انصاری نے کراچی کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا
انٹرٹینمنٹ - 05 دسمبر 2025
شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کراچی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں شہر کی خراب حالت اور شہریوں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کی۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ جب لوگ کراچی کو گندا اور سڑکوں کو ٹوٹی پھوٹی قرار دیتے ہیں تو وہ بالکل درست کہتے ہیں، تاہم شہر کے لوگ مہمان نواز اور خوش اخلاق ہیں، چاہے وہ پنجاب، خیبر پختونخوا یا بلوچستان سے آئے ہوں۔
اداکارہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 30 سے 40 برسوں سے شہر کی بہتری کے وعدے کیے جا رہے ہیں، لیکن عملی طور پر بہت کم پیش رفت ہوئی ہے۔
انہوں نے کسی سیاسی جماعت پر تنقید نہیں کی، تاہم ذمہ دار اداروں پر زور دیا کہ وہ ہر سال بہتری کے دعوے کرتے ہیں، لیکن شہر کی حالت ویسی کی ویسی ہے۔
بشریٰ انصاری نے عوام سے اپیل کی کہ اب وقت آگیا ہے کہ وہ جواب طلب کریں اور اجتماعی طور پر پٹیشن دائر کریں، ساتھ ہی انہوں نے سوال کیا کہ کیا شہر سے محبت کرنے والے حکام واقعی کراچی سے محبت کرتے ہیں اور آخر کب یہ شہر ٹھیک کیا جائے گا؟
دیکھیں

