قومی ہاکی ٹیم پرو لیگ کے پہلے مرحلے کیلئے ارجنٹائن پہنچ گئی

news-banner

کھیل - 05 دسمبر 2025

قومی ہاکی ٹیم پرو لیگ کے پہلے مرحلے میں شرکت کے لیے ارجنٹائن پہنچ گئی ہے، جہاں ایونٹ 9 سے 14 دسمبر تک جاری رہے گا۔ 

 

پاکستان اس مرحلے میں میزبان ارجنٹائن اور طاقتور ٹیم ہالینڈ کے خلاف دو، دو میچز کھیلے گا۔

 

 گرین شرٹس کا پہلا مقابلہ 10 دسمبر کو مضبوط حریف ہالینڈ کے ساتھ طے ہے۔

 

روانگی سے قبل کپتان عماد بٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ٹیم کی تیاریاں بہت اچھی ہیں اور تمام فوکس پرو لیگ پر ہے۔

 

 انہوں نے کہا کہ ایسے بڑے ایونٹس کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہیں، ہر کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہے۔

 

 ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم کا اصل ہدف آئندہ پرو لیگ کیلئے کوالیفائی کرنا ہے اور اس مقصد کیلئے خامیوں کو دور کرنے پر بھرپور کام کیا گیا ہے۔