تازہ ترین - 11 مارچ 2026
نیوزی لینڈ نے تیسرے دن کے اختتام تک برتری 481 رنز تک پہنچا دی
کھیل - 05 دسمبر 2025
میچ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 417 رنز بنا کر مجموعی برتری 481 رنز تک پہنچا دی۔
راچن رویندرا 176 ناٹ آؤٹ اور ٹام لیتھم 145 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، دونوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 279 رنز جوڑے۔
ڈیون کونوے 37 جبکہ کین ولیمسن 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
دن کے اختتام پر ول ینگ 21 اور مائیکل بریسویل 6 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 231 رنز بنائے تھے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 167 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔
دیکھیں

