میتھیو بریٹزکے نے ون ڈے کیریئر کے آغاز میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

news-banner

کھیل - 05 دسمبر 2025

جنوبی افریقہ کے نوجوان بلے باز میتھیو بریٹزکے ہر گزرتے دن کے ساتھ ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔


وہ ون ڈے کرکٹ کے پہلے کھلاڑی بن گئے جنہوں نے اپنے ابتدائی پانچوں میچز میں پچاس سے زائد رنز اسکور کیے۔

 

 ان کے اسکور 150، 83، 57، 88 اور 85 رہے۔

 

ان پانچ میچز میں انہوں نے 463 رنز بنائے جن میں ایک سنچری اور چار نصف سنچریاں شامل تھیں، اور یہ کارکردگی ون ڈے تاریخ میں کسی بھی بلے باز کی ابتدائی پانچ اننگز میں سب سے بہترین رہی۔

 

بعد کی چار اننگز میں وہ زیادہ متاثر نہ کر سکے اور 4، 42، 17 ناٹ آؤٹ اور 16 رنز بنا سکے۔

 

 تاہم بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچز میں انہوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 72 اور 68 رنز کی اننگز کھیلیں۔

 

ان حالیہ اننگز کی بدولت بریٹزکے نے اپنے ابتدائی 11 ون ڈے میچز میں 682 رنز بنا لیے ہیں، ان کی اوسط 68.20 ہےجو کہ نیا عالمی ریکارڈ ہے۔

 

 اس سے پہلے کوئی بیٹر اپنے پہلے 11 میچز میں اتنے رنز نہیں بنا سکا تھا۔