لبنان اور اسرائیل کے درمیان 40 سال بعد پہلی براہِ راست ملاقات، جنگ بندی میں توسیع پر گفتگو

news-banner

دنیا - 05 دسمبر 2025

لبنان اور اسرائیل کے نمائندوں کے درمیان 40 سال بعد پہلی مرتبہ براہ راست مذاکرات ہوئے جن میں جنگ بندی میں توسیع اور باہمی تعاون میں اضافے پر بات چیت کی گئی۔

 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق بات چیت اقوام متحدہ کی امن فورس کے ہیڈکوارٹر میں ہوئی، جہاں اسرائیل کی نمائندگی یوری ریزنک (نائب ڈائریکٹر، نیشنل سکیورٹی کونسل) نے کی جبکہ لبنان کی جانب سے سابق سفیر سیمون کرم شریک ہوئے۔

 

اسرائیلی وفد نے کہا کہ ملاقات مثبت ماحول میں ہوئی اور ممکنہ اقتصادی تعاون کے حوالے سے تجاویز پر اتفاق کیا گیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کو غیر مسلح ہونا پڑے گا۔

 

دوسری جانب لبنانی وزیر اعظم نواف سلام نے واضح کیا کہ لبنان اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کی نارملائزیشن یا معاشی تعلقات سے دور ہے۔