جرمنی نے یورپ میں منجمد روسی اثاثے امریکا کو دینے کی مخالفت کر دی

news-banner

دنیا - 05 دسمبر 2025

جرمنی نے یورپ میں منجمد روسی اثاثے امریکا کو منتقل کرنے کی مخالفت کر دی ہے۔


خبر ایجنسی کے مطابق جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا کہ روسی اثاثوں کی رقم صرف یوکرین کیلئے استعمال ہونی چاہیے، اور امریکا بھی اس مؤقف سے آگاہ ہے۔

 

 انہوں نے واضح کیا کہ یورپی یونین یہ منجمد اثاثے امریکا کو نہیں دے سکتی۔

 

چانسلر مرز کا مزید کہنا تھا کہ روس کے منجمد اثاثوں کو 165 بلین یورو کے قرضے کے طور پر یوکرین کیلئے استعمال کیا جانا چاہیے۔

 

واضح رہے کہ 18 اور 19 دسمبر کو برسلز میں ہونے والے یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں 27 رکن ممالک کی جانب سے ان اثاثوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ متوقع ہے۔