تازہ ترین - 11 مارچ 2026
بالی وڈ کے لیجنڈ دھرمیندر کا دل ہمیشہ اپنے آبائی گاؤں میں رہا
انٹرٹینمنٹ - 05 دسمبر 2025
بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کے دل کی جڑیں ہمیشہ اپنے آبائی گاؤں سے جڑی رہیں۔
لاکھوں کی دولت اور شہرت کے باوجود انہیں گاؤں کی کھیتی باڑی اور دیہی سکون میں خوشی ملتی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندر کو اپنے والد کی ملازمت میں تبادلے اور فلمی کیریئر کی وجہ سے گاؤں چھوڑنا پڑا، مگر خاندان کے دیگر افراد وہاں موجود تھے۔
جب بھی انہیں فرصت ملتی، وہ لدھیانہ سے تقریباً 25 کلومیٹر دور ڈانگون میں اپنے آبائی گھر کا رخ کرتے۔
تقریباً ایک دہائی قبل دھرمیندر نے اپنی زمین کزن کے نام منتقل کر دی تھی، جو غیر موجودگی میں اس زمین کو سنبھالتا رہا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس زمین کی قیمت 5 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی۔
حال ہی میں دھرمیندر کے بھتیجے بوٹا سنگھ دیول نے بتایا کہ 2016 میں دھرمیندر نے 19 کنال اور 3 مرلہ زمین اپنے والد منجیت سنگھ اور چچا شنگارا سنگھ کے نام کر دی۔
شہرت اور محبت کے باوجود دھرمیندر ہمیشہ پنجاب میں اپنے خاندان اور بچپن کے دوستوں کے ساتھ رابطے میں رہے۔
ان کا گاؤں کا آخری دورہ 2019 میں ہوا، جب سنی دیول گورداسپور سے الیکشن لڑ رہے تھے۔
اگرچہ وہ پنجاب میں مستقل نہیں رہ سکے، دھرمیندر نے ممبئی کے قریب کھنڈالہ میں ایک وسیع فارم بنوایا جہاں انہوں نے کئی سال گزارے۔
کورونا لاک ڈاؤن کے دوران انہوں نے اسی فارم سے متعدد ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کیں، جس سے ان کے دیہی زندگی سے لگاؤ کا اندازہ ہوتا ہے۔
دیکھیں

