ویرات کوہلی کا ’ناگن ڈانس‘ دوسرے ون ڈے میں وائرل

news-banner

کھیل - 05 دسمبر 2025

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ کے دوران ویرات کوہلی کا مشہور ’ناگن ڈانس‘ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

 

 میچ 3 دسمبر کو رائے پور میں کھیلا گیا، اور پانچویں اوور میں جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک کو ارشدیپ سنگھ نے آؤٹ کیا، جس پر ویرات خوشی سے یہ ڈانس کرتے نظر آئے۔

 

ویرات کوہلی نے جاری سیریز میں مسلسل دو سنچریاں سکور کی ہیں، اور ان کے مداحوں نے ان کے اس ڈانس کو پرانے کوہلی کی واپسی قرار دیا۔

 

37 سالہ ویرات نے پہلے ہی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، لیکن وہ ون ڈے میں شاندار کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ 

 

رانچی میں سیریز کے افتتاحی میچ میں ویرات نے 120 گیندوں پر 135 رنز بنائے تھے، جبکہ دوسرے میچ میں انہوں نے 93 گیندوں پر 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

 

یہ ویرات کوہلی کی 53 ویں بین الاقوامی سنچری ہے، اور وہ اب بھی سچن ٹنڈولکر کے 100 سنچریوں کے ریکارڈ کے تعاقب میں ہیں۔