2025 میں ویمن ٹینس پلیئرز سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ایتھلیٹس بن گئیں

news-banner

کھیل - 05 دسمبر 2025

ویمن ٹینس پلیئرز نے ایک بار پھر 2025 میں دیگر ایتھلیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا۔

 

 امریکی میڈیا کے مطابق کوکو گوف اس سال سب سے زیادہ کمانے والی ایتھلیٹ ہیں، جنہوں نے 31 ملین امریکی ڈالرز کمائے، جس میں 8 ملین ڈالرز پرائز منی اور 23 ملین ڈالرز اسپانسرشپ اور دیگر معاہدے شامل ہیں۔

 

 یہ مسلسل تیسرا سال ہے جب گوف سب سے زیادہ کمانے والی ویمن ایتھلیٹ بنی ہیں۔

 

سیزن میں نمبر ون ارینا سبالنکا نے 30 ملین ڈالرز کمائے، جس میں 15 ملین ڈالرز پرائز منی اور باقی اسپانسرشپ سے حاصل ہوئے۔ 

 

ومبلڈن چیمپیئن ایگا شویٹک نے 23.1 ملین ڈالرز کمائے، جن میں 10.1 ملین ڈالرز پرائز منی اور 13 ملین ڈالرز معاہدوں سے شامل ہیں۔

 

 فری اسٹائل اسکائیر ایلین گو نے 23 ملین ڈالرز کمائے۔

 

اب تک صرف چار ویمن ایتھلیٹس 2025 میں 30 ملین ڈالرز سے زائد کما چکی ہیں: کوکو گوف، ارینا سبالنکا، نومی اوساکا اور سرینا ولیمز۔

 

 ٹاپ 15 زیادہ کمانے والی ویمن ایتھلیٹس میں 10 ٹینس پلیئرز شامل ہیں، جبکہ ٹاپ 10 میں 7 WTA پلیئرز شامل ہیں۔