تازہ ترین - 11 مارچ 2026
آئی جی سندھ کا دعویٰ: کراچی میں بھتہ خوری کے کیسز نہ ہونے کے برابر ہیں
پاکستان - 05 دسمبر 2025
کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں بھتہ خوری کے کیسز تقریباً ختم ہو گئے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ شہر میں پہلے بھتہ خوری کے بہت سے کیسز رپورٹ ہوتے تھے، تاہم سی آئی اے یونٹ کی کارروائیوں کی بدولت یہ واقعات تقریباً ختم ہو گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس بھتہ خوروں کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کارروائی کر رہی ہے، اور متعدد بھتہ خور مقابلوں میں مارے گئے یا گرفتار ہوئے۔
رواں برس رپورٹ ہونے والے تقریباً 140 کیسز میں سے آدھے سے زیادہ کیسز بھتہ خوری کے نہیں بلکہ آپسی لین دین کے معاملات تھے۔
غلام نبی میمن نے بتایا کہ پولیس منشیات فروشوں کی ضمانت کے معاملات کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔
دیکھیں

