تازہ ترین - 02 مارچ 2026
سندھ اسمبلی نے وراثتی سرٹیفکیٹ کے اجراء کا طریقہ کار آسان بنانے کے لیے ترمیمی بل منظور کر لیا
پاکستان - 05 دسمبر 2025
سندھ اسمبلی نے جمعہ کو سپیکر اویس قادر شاہ کی صدارت میں اجلاس کے دوران ’’سندھ لیٹرز اینڈ سکسیشن سرٹیفکیٹ ترمیمی بل‘‘ متفقہ طور پر منظور کر لیا۔
وزیرِ قانون ضیاء الحسن لنجار نے بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ترمیم کے بعد وراثتی سرٹیفکیٹ کا اجراء نادرا کے ذریعے کیا جائے گا، جبکہ پہلے یہ سرٹیفکیٹ سیشن جج جاری کرتے تھے۔
اس سے شہریوں کے لیے تیز اور آسان طریقہ کار میسر آئے گا۔
جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے جامعہ کراچی کے ای سی سی بی ایس ادارے کی خود مختاری پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ادارے سے پانچ سو سے زائد ایم فل اور پی ایچ ڈی طلبہ فارغ التحصیل ہو چکے ہیں اور وہاں کیمیائی و حیاتیاتی تحقیق بھی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ علیحدہ کر دیا گیا تو سندھ کے طلبہ کے لیے تعلیمی مواقع محدود ہو جائیں گے۔
پی ٹی آئی / سنی اتحاد کونسل کے رکن واجد حسین نے اپنے حلقے میں کے ایم سی کے ٹارگٹڈ آپریشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک بزرگ کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی اور لواحقین سے چالیس ہزار روپے طلب کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے مگر یہ سب کے لیے یکساں ہونی چاہیے۔
دیکھیں

