تازہ ترین - 02 مارچ 2026
جہلم میں المناک سانحہ: خاندانی تنازع اور سوشل میڈیا دوستی نے سات جانیں لے لیں
پاکستان - 05 دسمبر 2025
پنجاب کے ضلع جہلم کے نواحی گاؤں پرانا کوٹھا میں چند ہفتے قبل پیش آنے والا دل خراش واقعہ پورے علاقے کو غمزدہ کر گیا۔
خاندانی تنازع اور مبینہ سوشل میڈیا دوستی کے نتیجے میں پیش آنے والے حادثے نے سات افراد کی جان لے لی۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق گاؤں کی ایک نوجوان لڑکی کی چند ماہ قبل فیس بک کے ذریعے قریبی گاؤں کے نوجوان سے دوستی ہوئی جو جلد ہی محبت میں بدل گئی۔
اہل خانہ کی مخالفت کے باوجود لڑکی کچھ ہفتے قبل گھر سے بھاگ کر شہر پہنچ گئی اور متعلقہ نوجوان سے کورٹ میرج کرلی۔
واقعے کی اطلاع پر لڑکی کے والدین نے لڑکے کے گھر والوں سے رابطہ کرکے لڑکی کو واپس بھیجنے کی درخواست کی اور یقین دہانی کروائی کہ مناسب وقت پر وہ دونوں کی باقاعدہ رخصتی کر دیں گے۔
مگر لڑکی کی واپسی کے بعد صورتِ حال بدل گئی اور والدین اپنے کیے ہوئے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی کا شوہر اپنی بیوی کو واپس لانے کی کوشش کرتا رہا لیکن ناکامی کے بعد معاملہ سنگین ہو گیا۔
تفتیشی حکام کے مطابق ایک رات نوجوان اپنے دو دوستوں کے ساتھ لڑکی کے گھر داخل ہوا اور مبینہ طور پر لڑکی کی مدد سے اس کے والدین اور دو بھائیوں کو قتل کر دیا۔
واقعے کے بعد تینوں ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کی اور ان کا سراغ لگا لیا۔
چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لڑکی کا شوہر اور اس کے دو ساتھی مارے گئے، جبکہ مرکزی خاتون ملزمہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
دیکھیں

