پنجاب میں فضائی آلودگی عروج پر؛ لاہور دوبارہ دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار

news-banner

تازہ ترین - 08 دسمبر 2025

پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ اور فضائی آلودگی کی صورتِ حال بدستور سنگین ہے۔

 

 لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس بڑھ کر 408 تک پہنچ گیا۔

 

فیصل آباد میں اے کیو آئی 507، گوجرانوالہ میں 372 جبکہ رحیم یار خان میں 357 ریکارڈ کیا گیا، جو کہ خطرناک حدوں کو ظاہر کرتا ہے۔

 

طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہننے، غیر ضروری باہر جانے سے گریز کرنے اور دیگر احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔