خلیل الرحمان قمر نے نعمان اعجاز اور ماہرہ خان کے ساتھ تعلقات پر کھل کر بات کی

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 08 دسمبر 2025

معروف ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر نے نجی ٹی وی پروگرام میں شوبز انڈسٹری میں جاری تنازعات اور اپنے فنکار ساتھیوں کے ساتھ تعلقات پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں ان کے کئی فنکاروں کے ساتھ اختلافات کھلے ہیں، لیکن نعمان اعجاز کے حوالے سے ان کا موقف واضح ہے۔

 

 خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ “میرا نعمان اعجاز سے کوئی مسئلہ نہیں، میں بس اس سے نفرت کرتا ہوں اور ہمیشہ کروں گا۔ یہ صرف اختلافِ رائے یا ناراضی کا معاملہ نہیں بلکہ شدید ناپسندیدگی ہے، جسے میں چھپانا نہیں چاہتا۔”

 

اداکارہ ماہرہ خان کے حوالے سے خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ وہ ایک بہترین فنکارہ ہیں اور ان کے ساتھ تعلق ہمیشہ احترام اور دوستی پر مبنی رہا، لیکن وہ الفاظ جو ماہرہ نے ان کے خلاف استعمال کیے، انہیں فی الحال معاف نہیں کیا جا سکتا۔ 

 

خلیل الرحمان قمر نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں شاید وہ ان الفاظ کو معاف کر سکیں، لیکن اس وقت یہ ان کے لیے قابل قبول نہیں۔

 

واضح رہے کہ ماہرہ خان اور خلیل الرحمان قمر کے درمیان تلخی اس وقت بڑھی جب ماہرہ نے خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد کے درمیان ہونے والی بحث پر ردعمل ظاہر کیا تھا۔