کراچی: گھر سے تین خواتین کی لاشیں برآمد، ایک مرد تشویشناک حالت میں

news-banner

پاکستان - 08 دسمبر 2025

شہر قائد کے گلشن اقبال، عابد ٹاؤن کے علاقے میں ایک گھر سے تین خواتین کی لاشیں برآمد ہوئیں، جبکہ ایک مرد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق خواتین کی شناخت 52 سالہ ثمینہ، 22 سالہ ماہا اور 19 سالہ ثمرین کے نام سے کی گئی ہے، جب کہ مرد کی شناخت 30 سالہ یاسین کے طور پر ہوئی۔ اموات کے اسباب کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا۔

 

اطلاع ملنے پر ایس ایس پی ایسٹ پولیس اور کرائم سین یونٹ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کیا۔ حکام نے واقعے کی مزید تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔