نوجوت کور سدھو کا دعویٰ: پنجاب کی وزیر اعلیٰ کے لیے 500 کروڑ روپے درکار، سیاسی ہلچل

news-banner

دنیا - 08 دسمبر 2025

پنجاب کانگریس کے سابق سربراہ نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور سدھو نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ کی کرسی حاصل کرنے کے لیے 500 کروڑ روپے کی ضرورت ہوتی ہے۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے بیان نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ نوجوت کور سدھو نے کہا کہ ہمارے پاس کسی بھی پارٹی کو دینے کے لیے پیسہ نہیں ہے، تاہم ہم پنجاب کو ایک 'سنہری ریاست' میں بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کانگریس انہیں پنجاب میں پارٹی کا وزیر اعلیٰ کا امیدوار منتخب کرتی ہے تو وہ سیاست میں ضرور واپس آئیں گی۔

 

دوسری جانب، بی جے پی اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے نوجوت کور سدھو کے اس بیان پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔