تازہ ترین - 02 مارچ 2026
مظفرگڑھ: نجی اسکول میں طالبہ سے مبینہ زیادتی، مالک اور پرنسپل سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج
پاکستان - 08 دسمبر 2025
مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے ایک نجی تعلیمی ادارے میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے خلاف اسکول کے مالک اور پرنسپل سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ کا کہنا ہے کہ اسکول کے پرنسپل نے تین ماہ قبل اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
طالبہ کے بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ مختلف اوقات میں اسکول کے مالک راشد نے بھی اس کے ساتھ زیادتی کی، اور وہ اس وقت تین ماہ کی حاملہ ہے۔
پولیس نے بتایا کہ نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
دیکھیں

