تازہ ترین - 02 مارچ 2026
انسداد دہشت گردی عدالت کراچی، سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں پولیس گواہ کی گرفتاری کا حکم
پاکستان - 08 دسمبر 2025
انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے سانحہ 9 مئی، ہنگامہ آرائی اور اشتعال انگیز تقریر سے متعلق پانچ مقدمات میں استغاثہ کے پولیس گواہ کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت میں سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ، راجہ اظہر، خرم شیر زمان اور دیگر پیش ہوئے۔
عدالت نے شاہ فیصل تھانے میں درج 9 مئی کے مقدمے میں استغاثہ کے گواہ سجاد کی غیرحاضری پر برہمی کا اظہار کیا اور اسے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
بعد ازاں عدالت نے تمام مقدمات کی مزید سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
پولیس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماؤں و کارکنان کے خلاف سانحہ 9 مئی کے تین مقدمات فیروز آباد، ٹیپو سلطان اور شاہ فیصل کالونی تھانوں میں درج ہیں۔
ہنگامہ آرائی اور پولیس موبائل نذر آتش کرنے کا مقدمہ مبینہ ٹاؤن تھانے میں جبکہ اشتعال انگیز تقریر کا مقدمہ لانڈھی تھانے میں درج ہے۔
دیکھیں

