طلال چوہدری کی پی ٹی آئی قیادت پر سخت تنقید، پاک فوج پر اعتراضات کو "بلیک میلنگ" قرار دے دیا

news-banner

پاکستان - 08 دسمبر 2025

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج اور اس کی قیادت کے خلاف تنقید دراصل "بلیک میلنگ" کی کوشش ہے۔ 

 

ان کے مطابق پی ٹی آئی رہنما دوبارہ اقتدار میں آنے کے لیے کسی نہ کسی کے کندھے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

 

ویڈیو بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ پشاور جلسے میں پی ٹی آئی کی اصل شکل عوام کے سامنے آ گئی، جہاں تقریر کے نام پر گالم گلوچ اور بے بنیاد الزامات سننے کو ملے۔ 

 

انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے جو باتیں محاورتاً کہی تھیں، پی ٹی آئی نے پشاور جلسے میں ثابت کر دیا کہ وہ واقعی ایسا ہی رویہ رکھتے ہیں۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ ماضی میں دوسروں کے سہارے اقتدار میں پہنچے، آج وہی اداروں پر تنقید اور الزام تراشی کر رہے ہیں۔ پ

 

اک فوج جس نے ملک دشمنوں کو شکست دیکو جلسے میں نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے روزانہ ملکی اداروں کے خلاف بیجا تنقید کی جاتی ہے۔

 

طلال چوہدری نے کہا کہ فوج اور اس کی قیادت پر تنقید دراصل بلیک میلنگ کی ایک شکل ہے۔

 

 یہ لوگ دوبارہ کندھوں پر بیٹھ کر اقتدار چاہتے ہیں۔ ایسے لوگ ذہنی طور پر مريضانہ سوچ رکھتے ہیں اور اب انہیں کسی بات چیت کی دعوت نہیں دی جائے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں موجود کچھ مخصوص قیدی دوسروں کے لیے خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔ اگر انہوں نے جیل کے باہر یا اندر تماشہ لگانے کی کوشش کی تو انہیں ایسی جگہ منتقل کیا جائے گا جہاں وہ محفوظ رہیں۔

 

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اس جماعت کی روایت رہی ہے کہ وہ ریاستی اداروں کو نشانہ بناتی ہے۔ ذہنی مریض ملک کے مفاد کے لیے نہیں سوچ سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کندھے نہ ہوتے تو یہ لوگ وزیراعظم بھی نہیں بن سکتے تھے، جو ہری پور کا الیکشن نہیں جیت سکتے وہ بڑے شہروں میں کیا مقابلہ کریں گے؟