تازہ ترین - 02 مارچ 2026
ماہرہ خان کا فلم ’نیلوفر‘ کے وائرل کلپ پر ردعمل سامنے آگیا
انٹرٹینمنٹ - 08 دسمبر 2025
سپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنی نئی فلم نیلوفر کے ایک وائرل کلپ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ہر عمل کا وائرل ہونا اب معمول بن چکا ہے، چاہے وہ کچھ کریں یا نہ کریں۔
فواد خان کے ساتھ ریلیز ہونے والی فلم میں ماہرہ نے ایک نابینا لڑکی کا کردار ادا کیا ہے۔
فلم کا ایک جذباتی سین جس میں نیلوفر روتے ہوئے خود کو تھپڑ مارتی دکھائی دیتی ہے سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو متعدد صارفین نے اس منظر میں ان کی اداکاری پر سوالات اٹھائے۔
ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ وہ اس سین سے متعلق وائرل ہونے والی ویڈیو دیکھ چکی ہیں، اور یہ حقیقت ہے کہ ان کا ہر کام فوراً موضوعِ بحث بن جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کبھی کبھار یہ حد سے زیادہ توجہ ذہنی تھکن کا باعث بھی بن جاتی ہے۔
اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ تنقید کو منفی انداز میں نہیں لیتیں، مگر وائرل کلپس کے گرد پیدا ہونے والا شور شرابا انہیں پریشان کر دیتا ہے۔
ماہرہ کا کہنا تھا کہ نیلوفر ایک مشکل کردار تھا جسے انہوں نے پوری سنجیدگی، ایمانداری اور حساسیت کے ساتھ نبھایا۔
دیکھیں

