تازہ ترین - 02 مارچ 2026
ٹی وی میزبان حنا نیازی کی منگنی کا اعلان، تصاویر وائرل
انٹرٹینمنٹ - 08 دسمبر 2025
معروف پاکستانی ٹی وی میزبان حنا نیازی نے اپنی منگنی کا اعلان کر دیا۔
حنا نے سوشل میڈیا پر منگنی کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: "And she said Yes"۔
منگنی کی یہ تقریب بیچلر پارٹی اسٹائل میں منائی گئی، جس میں قریبی دوستوں اور عزیزوں نے شرکت کی۔
تقریب میں حنا نے سیاہ رنگ کا خوبصورت گاؤن پہنا، بالوں کو وینٹیج انداز میں سجایا اور نہایت کم جیولری استعمال کی۔ وہ اور ان کے منگیتر دونوں نے سیاہ لباس کا انتخاب کیا، تاہم حنا نے اپنے منگیتر کا چہرہ مکمل طور پر منظرِ عام پر نہیں لایا۔
حنا نیازی سوشل میڈیا پر خاصی فعال ہیں اور اپنی سرگرمیاں اپنے 1.67 لاکھ انسٹاگرام فالوورز کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ وہ نجی ٹی وی چینل پر ایک پروگرام کی میزبانی بھی کر رہی ہیں۔
دیکھیں

