تازہ ترین - 02 مارچ 2026
گھریلو سستے ٹوٹکوں سے جلد کی قدرتی چمک اور تازگی کیسے برقرار رکھیں؟
تازہ ترین - 08 دسمبر 2025
مہنگی اسکن کیئر پروڈکٹس کے بغیر بھی چند آسان اور کم خرچ گھریلو ٹوٹکوں کے ذریعے جلد کو صحت مند، تروتازہ اور چمکدار رکھا جاسکتا ہے۔
بیسن، دہی، شہد، کھیرا اور عرقِ گلاب جیسے عام اجزاء صدیوں سے جلد کی نگہداشت کے لیے استعمال ہوتے آرہے ہیں، اور ماہرین صحت بھی ان کے فوائد کو تسلیم کرتے ہیں۔
عرقِ گلاب
عرقِ گلاب کا استعمال نہایت آسان اور مؤثر ہے۔ اسے چہرے پر لگانے سے جلد تازہ محسوس ہوتی ہے اور اس کی خوشبو ذہنی سکون دیتی ہے۔ ماہرین رات کو چہرہ دھونے کے بعد روئی کی مدد سے اسے لگانے کا مشورہ دیتے ہیں۔
دہی اور شہد کا ماسک
دہی جلد کو ٹھنڈک دیتا ہے جبکہ شہد قدرتی نمی برقرار رکھتا ہے۔ ایک کھانے کا چمچ دہی میں آدھا چائے کا چمچ شہد ملا کر 15 منٹ چہرے پر لگائیں۔ یہ ماسک جلد کو نرم، چمکدار اور ہائیڈریٹ کرتا ہے۔ ہفتے میں دو بار استعمال خشکی کم کرتا ہے۔
بیسن اور لیموں کا ماسک
ایک چمچ بیسن میں چند قطرے لیموں اور تھوڑا سا پانی ملا کر پیسٹ بنائیں۔ یہ ماسک جلد کا اضافی تیل کم کرتا ہے اور رنگت نکھارتا ہے۔ حساس جلد والے لیموں کا استعمال محتاط انداز میں کریں اور پہلے پیچ ٹیسٹ ضرور کریں۔
کھیرا
کھیرا گھریلو ٹونر اور فریشنگ ایجنٹ کے طور پر بہترین ہے۔ آنکھوں یا چہرے پر اس کے ٹکڑے رکھنے سے سوجن اور سیاہ حلقے کم ہوتے ہیں۔ ماہرین گرمیوں میں کھیرے کے رس کو قدرتی ٹونر کے طور پر استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
ایلو ویرا جیل
ایلو ویرا قدرتی موئسچرائزر ہے۔ پودے سے تازہ جیل نکال کر چہرے پر لگانے سے جلد کو ٹھنڈک ملتی ہے، مہاسے کم ہوتے ہیں اور سوجن بھی گھٹتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چاہے کوئی بھی کریم یا ماسک استعمال کیا جائے، اصل خوبصورتی کا تعلق مناسب پانی پینے، پوری نیند لینے اور صحت مند غذا سے ہے۔ گھریلو ٹوٹکے ان نتائج کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔
دیکھیں

