آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے پہلے ریکی ٹیم لاہور پہنچ گئی

news-banner

کھیل - 09 دسمبر 2025

آسٹریلوی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے آئندہ ماہ پاکستان کے دورے کے پیش نظر کرکٹ آسٹریلیا کی ریکی ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے تاکہ میچز کے انتظامات کا جائزہ لیا جا سکے۔ 

 

ذرائع کے مطابق ریکی ٹیم قذافی اسٹیڈیم، نیشنل کرکٹ اکیڈمی (NCA) اور LCCA گراؤنڈ کا دورہ کرے گی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) اور سکیورٹی حکام سے بریفنگ بھی حاصل کرے گی۔

 

 یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز شیڈول ہے اور یہ تینوں میچز لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔