پاکستان - 03 مارچ 2026
نیشنل گیمز: پاکستان آرمی نے 48 گولڈ میڈلز کے ساتھ برتری مستحکم کر دی
کھیل - 09 دسمبر 2025
نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی نے 48 گولڈ میڈلز جیت کر اپنی برتری مزید مضبوط کر دی ہے۔
واپڈا 14 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان نیوی 7 گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔
سندھ کی نو سالہ کائنات ابراہیم 10,000 میٹر دوڑ میں کانسی کا تمغہ جیت کر کم عمر ایتھلیٹ کے طور پر نمایاں ہوئیں۔
مردوں کے فٹبال مقابلوں میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی اور پاکستان ائیر فورس کی ٹیمیں سیمی فائنل تک پہنچ گئی ہیں۔
سیمی فائنل مقابلے 10 دسمبر اور فائنل 12 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔
ایتھلیٹکس میں واپڈا کے سمیع اللہ اور فائقہ ریاض نے 100 میٹر دوڑ جیت کر پاکستان کے تیز ترین مرد و خاتون ایتھلیٹ کا اعزاز حاصل کیا۔
ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیتا۔ نیشنل گیمز کے ایتھلیٹکس ایونٹس میں اب تک 11 گولڈ میڈلز کے فاتحین کا فیصلہ ہو چکا ہے۔
دیکھیں

