تازہ ترین - 02 مارچ 2026
شکارپور پولیس مقابلہ: 8 ڈاکو ہلاک، 4 اہلکار زخمی
پاکستان - 09 دسمبر 2025
شکارپور میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں 8 ملزمان ہلاک جبکہ دو ڈی ایس پیز سمیت 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
ایس ایس پی شکارپور کے مطابق یہ مقابلہ منچھر شیخ کے علاقے میں ہوا، جس میں ڈی ایس پی گڑھی یاسین ظہور سومرو زخمی اور ڈی ایس پی سٹی پارس بکرانی کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی ابھی جاری ہے اور بھاری نفری کے ساتھ ساتھ بکتر بند گاڑیاں بھی آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔
اس دوران ڈرون ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے اور ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت اویس شیخ، یاسین شیخ، آصف شیخ، کراڑو شیخ، شہزادو شیخ، شہمور شیخ، امداد شیخ اور ساجد شیخ کے طور پر کی گئی ہے۔
دیکھیں

