لاہور میں پولیس مقابلہ: 5 زیرِ حراست ملزمان ہلاک

news-banner

پاکستان - 09 دسمبر 2025

لاہور میں رات گئے سی سی ڈی کے اہلکاروں اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران پانچ زیرِ حراست ملزمان ہلاک ہو گئے۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں رفاقت، شاہد اکرام، زاہد، نادر افضال اور کامران اقبال شامل ہیں۔

 

 یہ تمام ملزمان ماڈل ٹاؤن، ٹاؤن شپ، اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژن کی پولیس حراست میں مختلف جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت رکھے گئے تھے۔

 

ذرائع کے مطابق سی سی ڈی اہلکار ملزمان کو ریکوری کے لیے لے جا رہے تھے کہ اچانک ان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑوانے کی کوشش کی، جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ میں پانچوں ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ سی سی ڈی اہلکار محفوظ رہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان منشیات فروشی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ سی سی ڈی ٹیم نے ہلاک شدگان کی لاشیں مردہ خانہ منتقل کر دی ہیں تاکہ ضابطے کے مطابق کارروائی مکمل کی جا سکے۔