تازہ ترین - 02 مارچ 2026
وزیراعظم نے موسم سرما میں گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس فراہمی کی ہدایت کر دی
کاروبار - 09 دسمبر 2025
وزیراعظم شہباز شریف نے موسم سرما کے دوران گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم نے حکم دیا ہے کہ صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک گھریلو صارفین کو گیس کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے۔
علی پرویز ملک نے بتایا کہ اس سال گیس کی لوڈ شیڈنگ پچھلے سال کی نسبت کم رہی ہے، تاہم جہاں کہیں بھی گیس پریشر کا مسئلہ ہو، اس کی فوری نشاندہی کی جائے تاکہ اسے حل کیا جا سکے۔
وزیر برائے پیٹرولیم نے مزید کہا کہ نومبر میں 80 سے 90 ہزار شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 70 سے 80 فیصد اوگرا سے متعلق تھیں، اور ان شکایات کو 36 گھنٹوں کے اندر حل کر دیا گیا۔
دیکھیں

