تازہ ترین - 02 مارچ 2026
ایبٹ آباد: اغوا کے بعد قتل ہونے والی ڈاکٹر وردا کی تدفین، قاتل گرفتار
پاکستان - 09 دسمبر 2025
ایبٹ آباد میں اغوا کے بعد قتل ہونے والی ڈاکٹر وردا کا پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد تدفین کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں اہلخانہ، رشتہ داروں اور مقامی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقتولہ کی لاش تھنڈیانی کے جنگل سے برآمد ہوئی، جہاں اسے اس کی دوست اور کرائے کے قاتل کی نشاندہی پر تلاش کیا گیا تھا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈاکٹر وردا کے پاس 67 تولے سونا امانت کے طور پر رکھا گیا تھا، جسے حاصل کرنے کے لیے ملزمہ نے ڈاکٹر کو کرائے کے قاتلوں کے حوالے کیا۔
پولیس نے ملزمہ کی نشاندہی پر اجرتی قاتل سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا، جبکہ مرکزی ملزم اب بھی فرار ہے۔
ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پولیس بروقت کارروائی کرتی تو ڈاکٹر کی جان بچائی جا سکتی تھی۔
دیکھیں

