بالی وڈ کی مشہور فلم '3 ایڈیٹس' کا سیکوئل تیار، پرجوش خبریں سامنے آ گئیں

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 09 دسمبر 2025

بالی وڈ کی تاریخی فلم 3 ایڈیٹس کو مداحوں اور ناقدین کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی، اور یہ فلم 16 سال قبل کرسمس کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔

 

 اب بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلم ساز اسی مشہور کاسٹ کے ساتھ سیکوئل بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سیکوئل کا اسکرپٹ مکمل طور پر تیار ہے اور فلم کی ٹیم اس کے لیے انتہائی پرجوش ہے۔ نیا پارٹ پہلی فلم کے اختتام کے تسلسل پر مبنی ہوگا۔

 

اگرچہ ابھی تک سیکوئل کے باضابطہ اعلان کا انتظار ہے، اس خبر نے سوشل میڈیا پر مداحوں میں جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔