دنیا - 03 مارچ 2026
انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ
پاکستان - 09 دسمبر 2025
اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔
تقریب کے دوران دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے اور مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے صدر پرابوو سوبیانتو کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
اس موقع پر انڈونیشیا کے صدر نے اپنے وفد کے ارکان کو وزیراعظم شہباز شریف سے متعارف کروایا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر پرابوو سوبیانتو پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے، جہاں ایئرپورٹ پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔
دیکھیں

