تازہ ترین - 02 مارچ 2026
نومبر میں ترسیلات زر 3.2 ارب ڈالر، پانچ ماہ میں مجموعی وصولیاں 16.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں
کاروبار - 09 دسمبر 2025
نومبر 2025ء میں پاکستان کو کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 3.2 ارب امریکی ڈالر موصول ہوئے، جو سال بہ سال بنیادوں پر 9.4 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 26ء کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران ترسیلات زر میں 9.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ان کی مجموعی مالیت بڑھ کر 16.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، جب کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 14.8 ارب ڈالر موصول ہوئے تھے۔
نومبر کے مہینے میں ترسیلات زر کا بڑا حصہ سعودی عرب سے 753 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 675 ملین ڈالر، برطانیہ سے 481.1 ملین ڈالر اور امریکہ سے 277.1 ملین ڈالر کی صورت میں پاکستان بھیجا گیا۔
دیکھیں

