تازہ ترین - 02 مارچ 2026
وزن میں کمی اور شوگر کنٹرول کے لیے نیا مرکب تیار، محققین کا دعویٰ،مضر اثرات نہ ہونے کا امکان
تازہ ترین - 09 دسمبر 2025
محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک نیا مرکب تیار کیا ہے جو میٹابولزم کو تیز کرتا ہے اور بلڈ شوگر کی سطح کو بہتر بناتا ہے۔
ان کے مطابق یہ جدت ایسی وزن کم کرنے والی ادویات کی تیاری میں مدد دے سکتی ہے جن میں موجودہ دواؤں کی طرح مضر اثرات نہیں ہوں گے۔
اوزیمپک اور ویگووی جیسی جی ایل پی-1 ادویات بہت سے افراد میں وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی رہی ہیں۔
یہ ہفتہ وار انجیکشنز کے ذریعے دی جاتی ہیں اور دماغ اور معدے کے درمیان رابطے میں تبدیلی لا کر بھوک پر اثر انداز ہوتی ہیں۔
تاہم، ان ادویات کے کچھ عام ضمنی اثرات بھی ہیں، جن میں بھوک ختم ہونا، مسلز کا کم ہونا اور معدے سے متعلق تکالیف شامل ہیں۔
محققین کے مطابق نیا مرکب بھوک کو کم کرنے کے بجائے براہِ راست پٹھوں میں میٹابولک سرگرمی بڑھاتا ہے۔
جانوروں پر کی گئی آزمائشوں سے معلوم ہوا کہ یہ مرکب بلڈ شوگر کو بہتر بناتا ہے اور جی ایل پی-1 ادویات کے عام مضر اثرات بھی پیدا نہیں کرتا۔
دیکھیں

