چرنوبل میں ایسا نایاب فنگس دریافت جو تابکاری پر زندہ رہتا ہے

news-banner

تازہ ترین - 09 دسمبر 2025

چرنوبل کے تابکار علاقے میں سائنس دانوں نے ایک حیران کن نیا جاندار دریافت کیا ہے جو تابکاری سے توانائی حاصل کر کے زندہ رہتا ہے۔

 

تقریباً چار دہائیاں قبل سابق سوویت یونین (موجودہ یوکرین) میں چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ کے یونٹ فور میں ہونے والے دھماکے کے بعد اس علاقے میں انسانی آمد ممنوع ہے، تاہم اس فنگس نے انتہائی زہریلے ماحول میں نہ صرف بقا قائم رکھی ہے بلکہ پنپ بھی رہا ہے۔

 

یہ فنگس ری ایکٹر کی جانب بڑھتا ہوا پایا گیا ہے جہاں آئنائزنگ ریڈی ایشن عام طور پر انسانوں اور جانوروں میں شدید بیماریوں، کینسر اور موت کا سبب بنتی ہے۔

 

ماہرین کا خیال ہے کہ اس فنگس میں موجود گہرا رنگ دینے والا پگمنٹ میلانِن اسے تابکاری کو توانائی میں تبدیل کرنے میں مدد دیتا ہے۔ 

 

سائنس دان اس عمل کو "ریڈیو سنتھیسز" کہتے ہیں، جو بالکل اسی طرح ہے جیسے پودے سورج کی روشنی سے غذا بناتے ہیں۔